لاہور فائنل کے ٹکٹوں کی فروخت،شائقین کرکٹ کا سیلاب امڈ آیا

لاہور فائنل کے ٹکٹوں کی فروخت،شائقین کرکٹ کا سیلاب امڈ آیا

لاہور: پی ایس ایل کے فائنل کی آن لائن ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان ہونے ہی عوام کا سیلاب امڈ آیا جب کہ منتخب بینکوں کے باہر شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد موجود ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کے مطابق پی سی بی حکام نے پی ایس ایل فائنل دیکھنے والوں کیلئے 500 سے 12000 تک کی ٹکٹیں فروخت کیلئے پیش کی تھیں جو ہاتھوں ہاتھ فروخت ہوگئیں۔

ذرائع کے مطابق  عمران خان وقار یونس وسیم اکرم انکلوژر کے تمام آئن لائن ٹکٹ فروخت ہوگئے جب کہ انضمام الحق حنیف محمد اورظہیرعباس انکلوژرکے بھی تمام آئن لائن ٹکٹ بھی خرید لیے گئے ہیں۔

دوسری جانب بینک آف پنجاب کی 15 شاخوں پر ٹکٹوں کی فروخت کا عمل جاری ہے،ٹکٹوں کے حصول کے لیے بینکوں کے باہر لمبی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں، کئی جگہوں پرافرا تفری کی صورت حال ہے جس کی وجہ سے پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری کو بینکوں کے باہر تعینات کردیا گیا ہے۔

دوسیر جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ عوام کی بڑی تعداد دیکھ کر کئی بینکوں نے 500 روپے والے ٹکٹوں کی فروخت ہی بند کردی ہے۔

پی ایس ایل کے لیے سب سے مہنگا 12 ہزارروپے کا ٹکٹ خرید نے والے قذافی اسٹیڈیم کے عمران خان، فضل محمود، وسیم اکرم اور وقار یونس کے ناموں والے انکلوژرز میں بیٹھ کر فائنل کا لطف لیں گے جب کہ جو لوگ میچ دیکھنے کیلئے آٹھ ہزار روپے کا ٹکٹ خریدیں گے اُن کو اے ایچ کاردار، رمیز راجہ، جاوید میانداد انکلوژرز میں جگہ ملے گی۔

سب سے سستی ٹکٹیں سعید انور اور سرفراز نواز کے نام سے منسوب جنرل انکلوژرز کی ہیں جب کہ 500 کا ٹکٹ خریدنے والے کرسیوں کے بغیر میچ کا لطف لیں گے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *