کیون پیٹرسن نے لاہور نہ آنے کی وجہ بتا دی

کیون پیٹرسن نے لاہور نہ آنے کی وجہ بتا دی

دبئی:پی ایس ایل کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی اور معروف بلے باز کیون پیٹرسن نے فائنل کھیلنے کیلئے لاہور آنے سے انکار کی وجہ عمران خان کے اس بیان کو قرار دیا ہے جس میں انہوں نے فائنل میچ لاہور میں کرانے کے فیصلے کو پاگل پن قرار دیا تھا۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی کیون پیٹرسن کا کہنا ہے کہ جب عمران خان یہ کہہ رہے ہیں کہ فائنل میچ لاہور میں کرانا پاگل پن ہے تو میں کیسے لاہور جا سکتا ہوں۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لاہور میں فائنل کے انقعاد کو پاگل پن قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ بند سڑکوں پولیس رینجرز اور فوج کے حصار میں میچ کے بعد دنیا کو کیا پیغام جائے گا۔

دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹیم کے کیون پیٹرسن سمیت 4 کھلاڑیوں نے لاہور آنے سےمعذرت کر لی تھی

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *