کوئٹہ میں دھماکہ،4 افراد زخمی

کوئٹہ میں دھماکہ،4 افراد زخمی

کوئٹہ:صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے سریاب روڈ پر چکی شاہوانی میں دھماکے کے نتیجے سیکورٹی اہلکاروں سمیت 4افراد زخمی ہوگئے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق دھماکے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے میں ہونے والے 4 زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ایف سی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکا سڑک کنارے نصب دھماکا خیز مواد کے پھٹنے سے ہوا ہے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *