نوجوانوں میں آنتوں کا کینسر،تشویشناک حد تک

نوجوانوں میں آنتوں کا کینسر،تشویشناک حد تک

واشنگٹن: امریکن کینسر سوسائٹی کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق نوجوانوں میں آنت کے کینسر کا مرض خطرناک حد تک بڑھ رہا ہے اور اس کی سب سے بڑی وجہ ناقص خوراک اور ورزش سے دوری ہے۔

رپورٹ کے مطابق پچھلے تیس سالوں میں نوجوانوں میں آنتوں کے کینسر کے مرض میں 4 گنا اضافہ ہوا ہے،1980 کے بعد اس مرض میں اور خاص طور سے جوانوں میں اس میں 4 گنا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق باول کینسر یعنی آنت کا کینسر بڑی آنت سے شروع ہوتا ہے اور یہ بوڑھے لوگوں کی بیماری ہے مگر پچھلے کچھ عرصے سے جوان لوگ اس کا زیادہ شکار بن رہے ہیں جس کی بنیاری وجہ ناقص غذا اور غیر صحت مندانہ طرز زندگی ہے۔

اس مرض کی دیگر وجوہات میں سور کا گوشت،سرخ گوشت کا زیادہ استعمال،کم ریشے والی غذائیں،شراب نوشی اور موٹاپا شامل ہیں۔

ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ نوجوانوں میں آنتوں کے کینسر کے حوالے سے شعور بیدار کرنا ہوگا کیونکہ یہ نوجوانوں کا مرض بالکل بھی نہیں ہے مگر جوان لوگ خود اس خطرناک مرض کو دعوت دیتے ہیں۔

نوجوانوں کو اپنی خوراک پر توجہ دینے کے علاوہ ورزش اور صحت مندانہ طرز زندگی اپنانا ہوگا تا کے اس تکلیف دہ مرض سے نجات حاصل کی جاسکے۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *