سالگرہ مبارک بوم بوم آفریدی

سالگرہ مبارک بوم بوم آفریدی

لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ٹی ٹونٹی کپتان شاہد خان آفریدی آج اپنی 37ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کے مطابق شاہد آفریدی یکم مارچ 1980ء کوخیبر پختونخوا کے شہر کوہاٹ میں پیدا ہوئے ان کامکمل نام صاحبزادہ شاہد احمد خان آفریدی ہے اور وہ پختونوں کے آفریدی قبیلے سے تعلق رکھتے ہیں۔

جارحانہ بلے بازی اور جارحانہ بیان بازی کی وجہ سے شہرت رکھنے والے والے شاہد خان آفریدی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر چکے ہیں۔

سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ اور سب سے بہترین اسٹرائیک ریٹ کا ریکارڈ اپنے نام کرنے والے شاہد آفریدی دنیائے کرکٹ کے شائقین کے دلوں پر ہمیشہ راج کرتے رہیں گے۔

حال ہی میں کیے گئےایک سروے کے مطابق شاہد خان آفریدی کرکٹ کی دنیا کےسب سےمعروف اور ہر دلعزیز کھلاڑی ہیں۔

قومی ٹیم کے ہیرو اور لاکھوں دلوں پر راج کرنے والے شاہد خان آفریدی کو پاکستان ٹرائب کی پوری ٹیم کی جانب سے سالگرہ کی ڈھیروں مبارکباد۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *