اخروٹ،بانجھ پن ختم کرنے میں لاجواب،تحقیق

اخروٹ،بانجھ پن ختم کرنے میں لاجواب،تحقیق

نیویارک: اخروٹ موٹاپے، ذیابیطس اور کئی امراض کے خلاف مفید قرار دیا جاتا ہے مگر اس کا استعمال مردوں میں بانجھ پن کا خطرہ بھی کم کرتا ہے۔

 

ڈیل وئیر یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ اخروٹ کھانے کی عادت کے نتیجے میں جسم میں ایسے کیمیکلز کی کمی آتی ہے جو کہ خلیات کو نقصان پہنچا کر مردوں میں بانجھ پن کا باعث بنتے ہیں۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ اخروٹ میں فیٹی ایسڈز موجود ہوتے ہیں جو کہ ان خلیات کو پہنچنے والے نقصان کی روک تھام کرتا ہے۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ اخروٹ پر مبنی غذا کے استعمال سے بانجھ پن کے  خلیات میں بہتری آتی ہے اور مریض باپ بننے کے قابل ہوجاتا ہے۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ یہ حیران کن ہے کہ اخروٹ کھانا اس مسئلے پر قابو پانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے تاہم اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے تاکہ جانا جاسکے کہ اخروٹ میں موجود کونسی چیز اس حوالے سے فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔

تاہم ان کا کہنا تھا کہ یہ واضح ہے کہ اخروٹ کا استعمال بانجھ پن پر قابو پانے کے لیے مفید ثابت ہوسکتا ہے۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *