محمد نواز کو کہا تھا کہ ہیرو بننے کا بس یہی وقت ہے،سرفراز احمد

محمد نواز کو کہا تھا کہ ہیرو بننے کا بس یہی وقت ہے،سرفراز احمد

دبئی:پی ایس ایل کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ محمد نوازنے بہت مشکل کنڈیشن میں بولنگ کی،جیت کا کریڈٹ محمد نوازکو دینا چاہیے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق پشاور زلمی کو کانٹے دار مقابلے کے بعد شکست دینے والی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نمی کی وجہ سے بال بہت گیلی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے نوا ز سے کہا کہ یہی ہیرو بننے کا وقت ہے،بہت چھکے لگ چکے ،اعتماد سے بال کرانا۔

سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ان کی جتنی تعریف کی جائےکم ہے۔

یاد رہے گزشتہ رات پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین کھیلے گئے پلے آف مرحلے کے میچ میں کوئٹہ نے پشاور کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رن سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی تھی۔

فائنل 5 مارچ کو لاہور کے قذدافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *