کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 4 کھلاڑیوںنے لاہور آنے سے انکار کردیا

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 4 کھلاڑیوںنے لاہور آنے سے انکار کردیا

دبئی:پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے چار غیرملکی کرکٹرز نے سکیورٹی کے خدشات کے سبب لاہور نہ جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کے مطابق ان کرکٹرز میں انگلینڈ کے کیون پیٹرسن،لیوک رائٹ، ٹائمل ملز اور نیوزی لینڈ کے نیتھن مک کلم شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل جنوبی افریقہ کےرائلی روسو پی ایس ایل کے فائنل میں شرکت کے لیے لاہور آسکتے ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو اپنے چار کھلاڑی کے لاہور نہ جانے کے بعد اب فائنل کے لیے اس فہرست میں سے غیرملکی کرکٹرز کا انتخاب کرنا ہوگا جو پاکستان کرکٹ بورڈ نے فرنچائز مالکان کے سپرد کی ہے۔

اس سے قبل پاکستان سپر لیگ کی کمنٹری کرنے والے تین غیرملکی کمنٹیٹرز بھی لاہور نہ جانے کا فیصلہ کرچکے ہیں اور فائنل کی کمنٹری ٹیم رمیز راجہ،بازید خان اور وقاریونس پر مشتمل ہوگی۔

یاد رہے گزشتہ رات کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے پلے آف میں پشاور زلمی کو ایک رن سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی تھی۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *