اقتصادی تعاون تنظیم کا اجلاس،ترکمانستان کے صدر پاکستان پہنچ گئے

اقتصادی تعاون تنظیم کا اجلاس،ترکمانستان کے صدر پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد:ترکمانستان کے صدر قربان علی بردی محمدوف اسلام آباد میں آج ہونے والے اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق  نور خان ایئر بیس پہنچنے پر وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں 21توپوں کی سلامی اور گارڈ اف آنر بھی پیش کیا گیا ۔

معزز مہمان کی آمد پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔

یاد رہے اقتصادی تعاون تنظیم کے سر براہ اجلاس میں شرکت کیلئے دنیا بھر سے مہمانوں کی آمد کا سلسلسہ جاری ہے جبکہ وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔

اقتصادی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے ایران،ترکی،آذربائیجان ،تاجکستان کے صدور اورکرغزستان کے وزیراعظم اسلام آبادپہنچ چکے ہیں جبکہ افغانستان کی نمائندگی پاکستان میں افغان سفیر کریں گے۔

وزیراعظم نوازشریف ای سی او سربراہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اس موقع پر اسلام آباد اور راولپنڈی میں عام تعطیل ہے تاہم سرکاری ادارے کھلے رہیں گے۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *