دبئی میں پی ایس ایل کے دوران بارشیں قدرتی نہیں ہیں،محکمہ موسمیات کا انکشاف

دبئی میں پی ایس ایل کے دوران بارشیں قدرتی نہیں ہیں،محکمہ موسمیات کا انکشاف

دبئی:محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دبئی میں ہونے والی بارشیں قدرتی نہیں ہیں  بلکہ ان کی وجہ وہ آپریشن ہیں جو متحدہ عرب امارات کی انتظامیہ نے مصنوعی بارش پیدا کرنے کیلئے 2 مہینے پہلے کئے تھے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کے مطابق پی ایس ایل میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان پہلا پلے آف میچ بارش کے باعث متاثر ہونے کا امکان ہے لیکن اب خبر یہ ہے کہ یہ بارشیں قدرتی نہیں ہیں۔

مختلف رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کی انتظامیہ نے مصنوعی بارش پیدا کرنے کیلئے 2 مہینوں کے دوران تقریباً 50 آپریشن کئے جس دوران بادلوں پر پانی اور مختلف کیمیکل کے چھڑکا گیا اور یہی وجہ ہے کہ حالیہ دنوں میں ملک بھر میں شدید بارشیں بھی ہوئیں۔

یاد رہے 17 فروری کو ہونے والی شدید بارش کے باعث بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کا میچ نہیں ہو سکا تھا اور گزشتہ 10 سالوں میں بارش کے باعث ختم ہونے والا یہ پہلا میچ تھا۔

مقامی افراد کے مطابق یو اے ای میں حالیہ بارشوں کا سلسلہ معمول سے ہٹ کر ہے جس کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ دبئی کی انتظامیہ بھی بارش کے باعث ہونے والی پریشانیوں سے نمٹنے کیلئے تیار نہ تھی اور بارش کے بعد دبئی شہر میں ٹریفک جام ہو گیا تھا۔

 کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں بھی اس ٹریفک جام میں پھنس گئی تھیں اور میچ آفیشلز بھی وقت سے وقت سے کچھ دیر پہلے ہی میدان میں پہنچے تھے۔

یاد رہے اس سے قبل وسیم اکرم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے 20 سال دبئی میں کرکٹ کھیلی تھی لیکن ایک بار بھی ایسا نہیں ہوا کہ بارش کی وجہ سے میچ روک دیا گیا ہو۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *