بین الاقوامی ایجنسی کا پاکستانی صحافیوں کی جاسوسی کا انکشاف سامنے آگیا

بین الاقوامی ایجنسی کا پاکستانی صحافیوں کی جاسوسی کا انکشاف سامنے آگیا

برلن:جرمنی کی خفیہ ایجنسی کی جانب سے پاکستان سمیت کئی غیر ملکی صحافیوں کی جاسوسی کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بین الاقوامی جریدے سپیگل میں شائع کی گئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ جرمن ایجنسی بی این ڈی نے پاکستان سمیت کئی غیر ملکی صحافیوں کی جاسوسی کی ہے۔

ذرائع کے مطابق جن اہم اداروں کے صحافیوں کی جاسوسی کا انکشاف سامنے آیا ہے ان میں بی بی سی رائٹرز اور نیو یارک ٹائمز شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ ایجنسی نے ان صحافیوں کی ٹیلیفون ٹیپ کرتے ہوئے ان کی ریکی بھی کی۔

رپورٹس کے مطابق فرانسیسی  ٹی وی 24کے صحافی آزنلڈ زجتمان جرمن خفیہ ایجنسی کی ہٹ لسٹ میں شامل رہے،ایجنسی کی جانب سے مذکورہ صحافی کو باقاعدہ واچ کیا گیا اور ان پر ایک رپورٹ بھی تیار کی گئی۔

دوسری جانب افغانستان میں بی بی سی کے لیے کام کرنے والے نمائندوں کے فون کال بھی ٹیپ  کیے جاتے رہے ہیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *