اسلام آباد ہویائیٹڈ بمقابلہ کراچی کنگز،ٹاس رپورٹ،لائیو اپ ڈیٹ

اسلام آباد ہویائیٹڈ بمقابلہ کراچی کنگز،ٹاس رپورٹ،لائیو اپ ڈیٹ

دبئی:پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلے جانےوالے اہم میچ میں بارش کی وجہ سے ٹاس نہیں کیا جا سکا۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے مابین کھیلے جانے والے میچ کے آغاز کے لیے بارش کے تھمنے کا انتظارکیا جا رہا ہے جب کہ بارش کا سلسلہ  رکنے کے بعد دوبارہ شروع ہو چکا ہے۔

یاد رہے پی ایس ایل میں آج ایونٹ کا اہم میچ کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین کھیلا جائے گا کیونکہ کراچی کنگز ہار یا جیت دونوں صورت میں ہی ایونٹ میں آگے جا سکتی ہے لیکن بری طرح ہارنے کے باعث لاہور قلندرز کی ٹیم پلے آف کیلئے کوالیفائی کر سکتی ہے۔
ایونٹ میں پشاور زلمی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں پہلے ہی پلے آف راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کر چکی ہیں جبکہ کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کی ٹیموں نے 3,3 میچ جیت رکھے ہیں۔

گزشتہ روز سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز کو چت کرنے والی کراچی کنگز کی ٹیم کی اوسط بھی بہتر ہوئی جس کے باعث پوائنٹس ٹیبل پر وہ لاہور قلندرز سے آگے نکل چکی ہے تاہم اس کے باوجود بھی پلے آف کیلئے کوالیفائی نہیں کر پائی۔

کراچی کنگز کی ٹیم اگر آج اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں فتح سے ہمکنار ہوتی ہے تو یقینی طور پر اگلے راؤنڈ میں پہنچ جائے گی البتہ اگر اسلام آباد کی ٹیم میچ میں 150 رنز بنا کر میچ میں 15 رنز سے فتح حاصل کرتی ہے تو کراچی کی ٹیم ایونٹ سے باہر ہو جائے گی جبکہ 150 رنز کے ہدف کا حصول 18.2 اوورز میں ہوا تو بھی لاہور قلندرز آگے چلی جائے گی۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *