پی ایس ایل کا اہم ترین میچ،کرکٹ شائقین کے لیے دبئی سے بری خبر آگئی

پی ایس ایل کا اہم ترین میچ،کرکٹ شائقین کے لیے دبئی سے بری خبر آگئی

دبئی:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت دبئی میں شدید بارش ہو رہی ہے لیکن ہم اسٹیڈیم جا کر ہی صورتحال کے بارے میں بات کر سکیں گے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کےمطابق وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ موسم خوبصورت ہے لیکن کرکٹ ہونی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہمیچ دیکھنے کے لیےجارہے ہیں،دیکھتے ہیں گراؤنڈ کی کیا کنڈیشن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میچ تو میچ ہوتا ہے چاہے پانچ اوورز کا یہو۔ وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ ہم میچ کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ میچ ہو اور ہم جیت کر نمبر ون ہوں۔

دوسری جانب محکہ موسمیات نے بھی پی ایس ایل شائقین کو بری خبر سنا دی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دبئی میں اگلے تین دن تک بارش ہو سکتی ہے۔

یاد رہے پی ایس ایل میں آج ایونٹ کا اہم میچ کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین کھیلا جائے گا کیونکہ کراچی کنگز ہار یا جیت دونوں صورت میں ہی ایونٹ میں آگے جا سکتی ہے لیکن بری طرح ہارنے کے باعث لاہور قلندرز کی ٹیم پلے آف کیلئے کوالیفائی کر سکتی ہے۔
ایونٹ میں پشاور زلمی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں پہلے ہی پلے آف راو¿نڈ کیلئے کوالیفائی کر چکی ہیں جبکہ کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کی ٹیموں نے 3,3 میچ جیت رکھے ہیں۔

گزشتہ روز سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز کو چت کرنے والی کراچی کنگز کی ٹیم کی اوسط بھی بہتر ہوئی جس کے باعث پوائنٹس ٹیبل پر وہ لاہور قلندرز سے آگے نکل چکی ہے تاہم اس کے باوجود بھی پلے آف کیلئے کوالیفائی نہیں کر پائی۔

کراچی کنگز کی ٹیم اگر آج اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں فتح سے ہمکنار ہوتی ہے تو یقینی طور پر اگلے راؤنڈ میں پہنچ جائے گی البتہ اگر اسلام آباد کی ٹیم میچ میں 150 رنز بنا کر میچ میں 15 رنز سے فتح حاصل کرتی ہے تو کراچی کی ٹیم ایونٹ سے باہر ہو جائے گی جبکہ 150 رنز کے ہدف کا حصول 18.2 اوورز میں ہوا تو بھی لاہور قلندرز آگے چلی جائے گی۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *