پاناما کے فیصلے سے قبل پی ٹی آئی کا اجلاس،بڑا فیصلہ کر لیا گیا

پاناما کے فیصلے سے قبل پی ٹی آئی کا اجلاس،بڑا فیصلہ کر لیا گیا

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات نعیم الحق نے کہا ہے کہ قوم کی تمام امیدیں سپریم کورٹ سے وابستہ ہیں۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق عمر ان خان کی زیر صدارت ہونے والے پی ٹی آئی کے اجلاس کے بعد اپنے بیان میں نعیم الحق کا کہنا تھاکہ پاناماکیس کا فیصلہ جمہوریت کے احیااور استحکام کا سامان کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ عدالت نے نواز شریف کو وضاحت کا پورا موقع دیا،نواز شریف نے قوم سے عدالت میں شواہد جمع کروانے کا وعدہ کیا تھا،نوازشریف صفائی میں کچھ بھی کہنے میں ناکام رہے ہیں۔

نعیم الحق کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس کی سماعت نے نواز شریف اور ان کے خاندان کو بے نقاب کیا،کرپشن کے خاتمے اور عدل و انصاف کے قیام تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔

کیس کے فیصلےسے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قوم کی تمام امیدیں سپریم کورٹ سے وابستہ ہیں، پاناماکیس کا فیصلہ جمہوریت کے احیااور استحکام کا سامان کرے گا۔

یاد رہے آج چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کی زیر اجلاس ہوا جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *