عمران خان نے پیپلز پارٹی کی دعوت قبول کر لی

عمران خان نے پیپلز پارٹی کی دعوت قبول کر لی

اسلام آباد:پیپلز پارٹی نے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کے لیے تمام پارلیمانی جماعتوں سے رابطہ کرنا شروع کر دیا ہے جب کہ پاکستان تحریک انصاف نے بھی کانفرنس میں شرکت پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق پیپلز پارٹی نے 4 مارچ کو تمام پارلیمانی جماعتوں کو اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی ہے جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے بھی کانفرنس میں شرکت کی دعوت قبول کر لی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینئیر رہنما اور صدر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی ہے جس کے بعد تحریک انصاف نے شرکت کی دعوت قبول کر لی ہے۔

یاد رہے اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف نے کشمیر ایشو پر بلائی گئی کل جماعتی کانفرنس میں شرکت کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *