انوشے رحمان نے صحافی کا موبائل چھین لیا

انوشے رحمان نے صحافی کا موبائل چھین لیا

اسلام آباد:سپریم کورٹ کے باہر خواجہ سعد رفیق کی میڈیا سے گفتگو کے دوران چند صحافیوں نے احتجاج کیا جس پر انہوں نے احتجاج کرنے والے صحافی کو اسٹیج پر بلا لیا۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کےمطابق احتجاج کرنے والے صحافی نے الزام لگایا کہ انوشے رحمان نے ان کا موبائل چھینا اور پولیس اور ایف آئی کے حوالے کرنے کی دھمکیاں دیں۔

صحافی کے احتجاج پر خواجہ سعد رفیق نے  صحافی سے پوچھا کہ انہیں موبایل واپس کس نے دلایاجس پر صحافی نے بتایا کہ موبائل آپ ہی نے واپس لے کر دیا۔

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ کوئی وزیر ہو یا سینیٹر،کسی سے چیز چھیننے کا حق نہیں لیکن کو ئی صحافی ہو یا وزیر،موبائل اندر لے کر جائے مناسب نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں تو ویڈیو بنانا بھی منع ہے لیکن میں نے معاملہ رفع دفع کروایا۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *