مفلوج لوگ،کی پیڈ کے بغیر کمپیوٹر استعمال کریں گے

مفلوج لوگ،کی پیڈ کے بغیر کمپیوٹر استعمال کریں گے

سٹینفورڈ: سٹینفورڈ یونیورسٹی کے ماہرین نے ایک ایسا انٹرفیس تیار کیا ہے جو فالج،اعضا کی کمزوری اور ریڑھ کی ہڈی کی چوٹ کی وجہ سے ہاتھوں کو جنبش نہ دے سکنے والوں کے دماغ کے ذریعے کمپیوٹر استعمال کرنے کی سہولت مہیا کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق مریض کے دماغ میں نہایت باریک الیکٹروڈ ایمپلانٹس منتقل کئے جاتے ہیں جس کی وجہ سے وہ بغیر کی بورڈ کے اپنی بات کمپیوٹر تک پہنچا سکتے ہیں یعنی اب مفلوج لوگ بھی صحت مند افراد سے زیادہ بہتر طور پر کمپیوٹر استعمال کر سکیں گے۔

اس حوالے سے تین مختلف نوعیت کے مفلوج لوگوں پر ایک تحقیق کی گئی ہے جس میں فالج،ریڑھ کی ہڈی کی چوٹ اور اعضا کی کمزوری ی وجہ سے ہاتھوں کو جنبش نہ دے سکنے والوں کو شامل کیا گیا۔

ریسرچ کے مطابق اس انٹرفیس کی کارکردگی تینوں طرح کے افراد پر بہترین رہی جبکہ ٹائپنگ کی اسپیڈ عام صحت مند انسان کی ٹائپنگ کی اسپیڈ سے کہیں زیادہ اور بہتر رہی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس نئی ایجاد سے مفلوج افراد بھی کمپیوٹر کا استعمال کر سکیں گے اس کے علاوہ وہ لوگ جولوگ ہاتھوں کو حرکت نہیں دے سکتے اور نہ ہی زبان سے کچھ بول سکتے ہیں وہ اپنی کیفیت زیادہ بہتر طریقے سے ڈاکٹر سے شئیر کر سکتے ہیں اس کے علاوہ یہ نئی تکنیک مریضوں کی دماغی حالت کا اندازہ لگانے میں بھی کارگر ہو گی۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *