نسل در نسل چوری کا نظام انجام کو پہنچنے والا ہے جانیے کیسے؟

نسل در نسل چوری کا نظام انجام کو پہنچنے والا ہے جانیے کیسے؟

اسلام آباد:پی ٹی آئی ترجمان نعیم الحق نے کہا کہ نئے پاکستان کیلیے کرپٹ خاندان سے نجات ضروری ہے۔

پاکستان ٹرائب کو دستیاب اطلاعات کے مطابق ترجمان پاکستان تحریک انصاف نعیم الحق ن لیگی رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر اپنا ردعمل دے رہے تھے۔

 ترجمان نعیم الحق نے کہا کہ نسل در نسل چوری کا سلسلہ اپنے انجام کو پہنچنے والا ہے۔

انھوں نے کہا کہ قوم کو پاناما لیکس کیس سے متعلق حقائق زبانی یاد ہو چکے ہیں۔

نعیم الحق نے ن لیگی رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پی آئی ڈی میں جھوٹ کاسرکس سجانے والوں پرترس آتا ہے۔

یاد رہے کہ ن لیگی رہنما دانیال عزیز اور فضل چودھری نے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں پریس کانفرنس کی جس میں انھوں نے کہا کہ آئی سی آئی جے کی ویب سائٹ میں وزیراعظم پاکستان کا نام غلطی سے ڈالا گیا تھا جس کی انھوں نے معافی بھی مانگی ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *