پانی میں وٹامن بی 3 کا استعمال نظر کی کمزوری دور

پانی میں وٹامن بی 3 کا استعمال نظر کی کمزوری دور

بار ہاربر: ایک رپورٹ کے مطابق دنیا میں 80 ملین افراد میں موتیے کا مرض پایا جاتا ہے اور اس تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے،دن کا زیادہ وقت ٹی وی،فون اور کمپیوٹر پر گزارنے سے نوجوانوں میں بھی نظر کی کمزوری عام ہوتی جارہی ہے جو کہ ایک تشویشناک صورتحال ہے۔

ماہرین کےمطابق پانی میں وٹامن بی 3 ملا کر استعمال کرنے سے آنکھوں کی روشنی میں اضافہ اور موتیے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

بار ہاربر کی جیکسن لیبارٹری کی ریسرچ کے مطابق پانی میں وٹامن بی 3 ملا کر استعمال کرنے سے آنکھوں کی روشنی میں اضافہ ہوتا ہے اور موتیے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

ڈاکٹر پیٹر ولیم کا کہنا ہے کہ سنگل جین تھراپی اینزائم دماغی سیلز کو طاقت پہنچاتے ہیں جس کی وجہ سے نظر میں اضافہ اور موتیے کا کے خلاف مدافعت پیدا ہوتی ہے۔

ڈاکٹر پیٹر کے مطابق آنکھ پر بوجھ پڑنے سے نظر کے اعصاب تباہ ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے موتیا لاحق ہوتا ہے جبکہ آئی ڈراپس تمام مریضوں میں کارگر نہیں ہوتے لیکن وٹامن بی 3 کا استعمال اس حوالے سے نہایت مفید پایا گیا ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *