والدین سے قربت،بچوں کو ہمدرد بناتی ہے،تحقیق

والدین سے قربت،بچوں کو ہمدرد بناتی ہے،تحقیق

اٹلانٹا: جن چھوٹے بچوں کے ساتھ ان کے والدین اور خاص طور سے باپ قریب ہوتے ہیں،ان سے کھلیتے ہیں،پیار کرتے ہیں وہ زیادہ پر اعتماد واقع ہوتے ہیں،یہ انکشافات سابقہ تحقیقات میں کئے جا چکے ہیں مگر ایک نئی تحقیق کے مطابق ایسے بچے زیادہ ہمدرد ہوتے ہیں۔

یونیورسٹی آف اٹلانٹا کی ایک ریسرچ کے مطابق جن بچوں کے ساتھ ان کے والدین کھیلتے ہیں،انہیں آٹھاتے،گھماتے اور وقت دیتے ہیں وہ بچے بڑے ہو کر زیادہ ہمدرد واقع ہوتے ہیں۔

اس حوالے سے 30000 والدین اور بچوں پر ایک تحقیق کی گئی ہے جس کا مقصد یہ جاننا تھا کہ جن بچوں کے ساتھ والدین زیادہ قریب ہوتے ہیں ان پر اس کے کیا اثرات ہوتے ہیں۔

ریسرچ کے مطابق جن بچوں کے ساتھ والدین زیادہ قریب ہوتے ہیں ان میں ایک ہارمون اوکسیٹوسن زیادہ متحرک ہوتا ہے جبکہ یہی ہارمون ان میں ہمدردی اور دوسروں کی حوصلہ افزائی کا جذبہ بڑھاتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بچوں کو ایک ہمدرد اور دوسروں کی ہمت بڑھانے والا شہری بنانے کے لئے والدین کا ان سے قریب ہونا بہت ضروری ہے جو ان میں اعتماد کے ساتھ ساتھ دوسری اچھی خوبیاں پیدا کرنے کا سبب بنتا ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *