360 ڈگری پر گھومنے والی شاہکارعمارت

360 ڈگری پر گھومنے والی شاہکارعمارت

دبئی: دنیا بھر میں بلند ترین عمارتیں بنانے کی دوڑ لگی ہوئی ہے جس می عرب ممالک سب سے آگے ہیں جبکہ دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ رکھنے کا اعزاز بھی دبئی کے پاس ہے۔

دبئی میں دنیا کی بلند ترین عمارتوں اور دنیا کے سب سے بڑے تھیم پارک کے بعد ایک اور شاہکار کی تعمیر کی جارہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق دبئی میں دنیا کی پہلی ایسی عمارت تعمیر ہو گی جو 360 ڈگری پر گھوم کر دیکھنے والوں کو چکرانے پر مجبور کر دے گی۔

اس عمارت میں رہنے والے اپنی مرضی کے مطابق ویو تبدیل کر سکیں گے،دی ڈائنامک نامی 80 منزلہ اس عمارت کا ماڈل اسرائیلی اطالوی ڈیزائنرڈیوڈ فشر نے 2008 میں پیش کیا تھا جبکہ یہ عمارت 2020 میں مکمل ہو گی۔

اس عمارت کا اپنا خود کار طریقے سے کام کرنے ولا ہوائی ٹربائن اور سولر پینل ہے جبکہ رہائشی اپنی وائس کمانڈ سسٹم  کے ذریعے یونٹس کو کنٹرول کر سکیں گے اور یہ یونٹس علیحدہ علیحدہ بنائے جائیں گے۔

اس رہائشی عمارت میں بننے والے ایک اپارٹمنٹ پر 30 ملین امریکی ڈالر خرچ آئے گا اور یہ 2020 تک مکمل ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر فشر ماسکو،لندن،ملان،پیرس،روم،نیویارک اور میامی میں بھی ایسی عمارت بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *