پی ایس ایل اسکینڈل!شاہ محمود قریشی بھی برس پڑے

پی ایس ایل اسکینڈل!شاہ محمود قریشی بھی برس پڑے

ملتان:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کرپٹ لوگ بلاول کے ساتھ ہوں گے تو پنجاب میں زیادہ پزیرائی نہیں ملے گی بلاول بھٹو کا پورا حق ہے کہ وہ اپنی پارٹی کو منظم کریں۔

پاکستان ٹرائب کو دستیاب اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاناماکیس میں حکومتی وکیل کو نقطہ نظرپیش کرنے میں دقت ہو رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ میں کرپشن ہوتی رہی تو ملک دشمن قوتیں فائدہ اٹھائیں گی،آج دو بڑے نامور کھلاڑیوں پر سنگین الزامات لگے ہیں۔

شاہ محمود قریشی  کا کہنا تھا کہ کرپشن ہمارے معاشرے کو چاٹ رہی ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما نے امریکا کے صدر پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ نے بہت سے لوگوں اور ریاستوں کی دل آزاری کی۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *