کم پانی میں چاول پکانا،دل کی بیماریوں کا باعث،تحقیق

کم پانی میں چاول پکانا،دل کی بیماریوں کا باعث،تحقیق

بیلفاسٹ: چاول سے بنی ہوئی ڈشیں دنیا بھر میں استعمال کی جاتی ہیں،طرح طرح کی بریانی ،پلاو،زردے اور اور چائنیز پکوان ہماری روزمرہ زندگی کا حصہ ہیں۔

چاول پکانے کے کئی طریقے ہیں ہر کوئی اپنے ٹیلنٹ کے مطابق چاول والی ڈش تیار کرتا ہے مگر کیا آپ  جانتے ہیں کم پانی میں چاول پکانے یا ابالنے کے کیا نقصانات ہیں؟

یونیورسٹی آف بیلفاسٹ کی جانب سے کئی گئی ایک تحقیق کے مطابق کم پانی میں چاول پکانے یا ابالنے سے دل کی بیماریوں اور کینسر کا خطرہ ہوتا ہے۔

چاولوں پر ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ چاول میں ایک کیمیکل جسے آرسینک کہا جاتا ہے پایا گیا ہے جو دل کی بیماریوں اور کینسر کا سبب بنتا ہے لیکن چاولوں کو زیادہ پانی میں ابالنے یا پکانے سے یہ ختم ہو جاتاہے۔

یورپین فوڈ اتھارٹی کے مطابق چاولوں میں دوسری اجناس کے مقابلے میں 10  گنا زیادہ آرسینک پایا جاتا ہے جو کئی بیماریوں کا سبب بنتا ہے جس میں سب سے زیادہ کامن پھیپھڑوں اور مثانے کا کینسر ہے۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *