علما اور مذہبی دانشوروں کی محفل میں وزیراعظم پر ایک اور الزام

علما اور مذہبی دانشوروں کی محفل میں وزیراعظم پر ایک اور الزام

پشاور:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ موٹروے کا فتتاح کرنا بڑا کام نہیں سب سے بڑا میگا پراجیکٹ صحت،تعلیم اور دیگر ادارے ٹھیک کرنا ہے۔

پاکستان ٹرائب کو دستیاب اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک کی زیرصدارت پشاور میں علمااورمذہبی دانشوروں کااجلاس ہوا۔

اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ اسپتالوں کا نظام درست ہونا چاہیے،موٹر وے کا افتتاح کرنا بڑا کام نہیں ہے۔

پرویز خٹک نے ن لیگ کی کارکردگی پر چوٹ کرتے ہوئے کہا کہسب سے بڑا میگا پراجیکٹ صحت،تعلیم اور دیگر ادارے ٹھیک کرناہے اسی طرح پولیس،صحت،تعلیم کی بہتر اور کرپشن کا خاتمہ میگا پراجیکٹس ہیں۔

کے پی کے اسپتالوں کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ اسپتالوں میں شہریوں کو دوائیاں مفت مل رہی ہیں عوام کو علاج کی خطر خواہ سہولیات دستیاب ہیں۔

وزیراعلیٰ کے پی نے علما اور مذہبی رہنماوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جس مسئلے پر ضرورت محسوس کریں علما چٹ بھیج کرمجھ سےملاقات کریں،باہمی مشاورت کے ساتھ تمام مسائل کا حل نکالیں گے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *