اسلام امن وسلامتی کا دین ہے،جاپانی پہلوان

اسلام امن وسلامتی کا دین ہے،جاپانی پہلوان

ٹوکیو: جاپان کے مشہور پہلوان اور رکن پارلیمنٹ محمد حسین اینوکی نے گزشتہ روز پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر رانا عابد حسین کی دعوت پر ناگویا کی معروف مسجد کا دورہ کیا،اس موقع پر پاکستانی وجاپانی کمیونٹی کی بہت بڑی تعداد محمد حسین اینوکی سے ملاقات کے لئے جمع ہو گئی۔

محمد حسین اینوکی نے اسی کی دہائی میں اپنے دورہ عراق کے موقع پر عراقی صدر صدام حسین کی دعوت پر اسلام قبول کیا تھا،انہوں نے نوگویا کی مسجد میں بہت دلچسپی سے اسلام کے حوالے سے گفتگو میں حصہ لیا،قرآںی آیات اور تلاوت کلام پاک کو غور سے سنا۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ وہ دین اسلام سے بہت لگاو رکھتے ہیں اور یقین رکھتے ہیں کہ اسلام امن و آشتی کا مذہب ہے اس کی ہر بات میں سچائی ہے،دنیا کو دہشت گردی کو اسلام سے جوڑنے کی مذمت کرنی چاہیے۔

اینوکی نے کہا کہ دہشت گردوں نے شام میں دو جاپانی شہریوں کے سروں کو بھی قلم کیا لیکن جاپانی شہریوں کی ہلاکت داعش کی کاروائی تھی جس کی اسلامی دنیا نے بھی مذمت کی ہے داعش ایک دہشت گرد تنظیم ہے جس نے دنیا بھر میں تباہی پھیلائی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جاپان میں مسلم کمیونٹی بہت پر امن کمیونٹی ہے اور اس سے ان کے گہرے تعلقات ہیں جس کی مثال پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر رانا عابد حسین ہیں جن سے ملاقات کے لئے وہ ناگویا آئے ہیں اور مسجد بھی انہی کی دعوت پر آئے ہیں۔

سابق پہلوان نے کہا کہ انہیں معلوم ہوا ہے کہ ناگویا مسجد میں شام میں جاپانیوں کی ہلاکت کے بعد بعض نامعلوم افراد کی جانب سے دھمکی آمیز فون آئے ہیں جس کے لئے وہ ناگویا مسجد کی انتظامیہ کی علاقے سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ اور حکومت کے اعلی حکام سے ملاقات کرانے کے لئے تیار ہیں جس کے لئے انھوں نے مسجد کے وفد کو ٹوکیو پارلیمنٹ آنے کی دعوت بھی دی ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *