کئی کرکٹ ٹیمیں پاکستان آئیں گی،شہریارخان

کئی کرکٹ ٹیمیں پاکستان آئیں گی،شہریارخان

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین شہریار خان کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے پاکستان میں کرکٹ سے جڑے سیکورٹی معاملات کا جائزہ لینے کے لئے آنے والے جائیلز کلارک کے دورہ کے بعد متعدد ممالک نے ٹیمیں پاکستان بھیجنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کے مطابق پی سی بی چئیرمین کا کہنا تھا کہ جائلز کلارک موجودہ کھلاڑیوں پر مشتمل ورلڈ الیون کی ٹیم بھی پاکستان لائیں گے۔

شہریار خان کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کا فائنل ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کی جانب پیش رفت ہے لیکن انٹرنیشنل ٹیمیں ٹیسٹ اور ون ڈے کے لئے راتوں رات نہیں آئیں گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی بورڈ میٹنگ کے دوران جائلز کلارک نے اپنی رپورٹ پیش کی جس سے پاکستان کرکٹ کی کوشش کو تقویت ملی ہے۔

دریں اثناء شہر یار خان کا کہنا ہے کہ ہم نے آئی سی سی کو بریف کیا کہ پاکستان میں لاہور،کراچی اور ملتان میں اکیڈمیاں تیار ہیں،جہاں ٹیموں کی رہائش کا انتظام ہے۔ رکن ملک اپنی اے،انڈر19،خواتین اور اکیڈمیز کی ٹیموں کو پاکستان بھیجیں۔

آئر لینڈ،افغانستان،نیپال کا کہنا ہے کہ پاکستان محفوظ ملک ہے اور ہم اپنی ٹیمیں بھیجنے کو تیار ہیں۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے دو سال پہلے اپنی خواتین ٹیم کو پاکستان بھیجا تھا۔ اب بنگلہ یش کی اکیڈمی ٹیم پاکستان آئے گی۔

پاکستان سپر لیگ فائنل کیلئے ششانک منوہر اور ڈیو رچرڈسن کو بھی دعوت دی ہے۔ کئی ملکوں نے اپنے سیکیورٹی ماہرین کو فائنل کے لئے بھیجنے پر اتفاق کیا ہے۔ زمبابوے بورڈ کے حکام فائنل دیکھنے لاہور آرہے ہیں۔

شہریار خان نے کہا کہ جائیلز کلارک موجودہ اسٹار کھلاڑیوں کی ورلڈ الیون پاکستان لارہے ہیں، جس میں سابق کھلاڑی نہیں ہوں گے۔ ورلڈ الیون میں کون کون ہوگا اس کے کھلاڑی کب آئیں گے اور کہاں میچ کھیلیں گے اس بارے میں معاملات طے ہونا باقی ہیں۔

پی سی بی چئیرمین نے کہا کہ ہم نے آئی سی سی کہا ہے کہ وہ ٹیکنیکل کمیٹی کی میٹنگ کی میزبانی پاکستان کو دیں۔ ایک ڈائریکٹر کے دورے کے بعد سارے آپشن کھلے ہیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *