“بھارت کے ساتھ مذاکرات نہیں”پاکستان کو دوٹوک موقف

“بھارت کے ساتھ مذاکرات نہیں”پاکستان کو دوٹوک موقف

اسلام آباد:وزیراعظم کے معاون طارق فاطمی نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت کے ساتھ فی الحال مذاکرات ہوتے نظرنہیں آرہے،کسی تنظیم یا شخص کو پاکستانی سرزمین دہشتگردی کے لیے استعمال کرنے نہیں دیں گے۔

پاکستان ٹرائب کو دستیاب اطلاعات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔

طارق فاطمی نے کہا کہ ملک میں امن کی بحالی کے لیے پہلے ڈائیلاگ کا آپشن استعمال کیا گیا جب ڈائیلاگ ناکام ہوئے توآپریشن کا فیصلہ کیا گیا۔

انھوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشتگردوں کیخلاف کارروائیاں ہورہی ہیں پاکستان کی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف تشدد بھری کاروائیوں کے لیے استعمال نہیں ہو گی۔

طارق فاطمی کا کہنا تھا کہ پچھلی امریکی انتظامیہ نے شکیل آفریدی کا معاملہ اٹھایا تھا،مگر اسے ملکی سلامتی کے مدنظر ہی حل کیا جائے گا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *