کراچی میں مزید بارش کی پیشگوئی

کراچی میں مزید بارش کی پیشگوئی

کراچی: پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے باسیوں کے لئے محکمہ موسمیات نے اچھی خبرسناتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب سے بارش متوقع ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے نمائندہ کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے جمعہ کو سامنےآنے والی اپ ڈیٹ میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں جمعہ کی شب سے ہونے والی ہلکی بارش درجہ حرارت میں 2 درجے کمی لانے کی وجہ بن سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے ہفتے کی شام تک جاری رہ سکتا ہے۔

یاد رہے کہ اہل کراچی معمول کی نسبت تاخیر سے شروع ہونے والے موسم سرما کی پہلی بارش سے محظوظ ہو چکے ہیں۔ اس دوران بدانتظامی اور ناقص حکمت عملی کی وجہ سے شہر کے مختلف حصوں میں کھڑے پانی اور نکاسی کی خراب صورتحال نے شہر کے مکینوں کے لئے خاصی مشکلات پیدا کی تھیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش برسانے والے بادلوں نے شہر کا رخ کر لیا ہے جس کے بعد آج رات بارش کا امکان ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *