کپتان بدلنےسےکچھ نہیں ہوگا،مصباح الحق

کپتان بدلنےسےکچھ نہیں ہوگا،مصباح الحق

فیصل آباد: قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ کپتان بدلنے سے مسائل حل نہیں ہوں گے،پی سی بی کو اصل مسائل کے حل کی طرف توجہ دینی چاہیے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کے مطابق مصباح الحق کا کہنا تھا کہ نئے کپتان کے لئے کسی کا نام نہیں لوں گا کیونکہ میری تجویز سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

ان کا کہنا تھا کرکٹ بورڈ میں مشورے دینے کیلئے بڑے عقلمند لوگ موجود ہیں وہ جس کو بہتر سمجھتے ہیں اسی کو کپتان بنائیں گے۔

پاکستانی ٹیسٹ کپتان نے کہا کہ ضروری نہیں کہ کپتان ہر سیریز جیتے،ایک سیریز میں ناکامی سے تنقید شروع ہو جاتی ہے،ایسے ریمارکس سن کر تو کوئی کپتان بننے کو تیار نہیں ہو گا،نیا کپتان جو بھی ہوا اسے مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایک سال قبل ریٹائر ہو رہا تھا،بورڈ اور شائقین کے مطالبے پر ہی اب تک کھیل رہا ہوں،شائقین کرکٹ کو بھی مثبت رہنا چاہئے ٹیم پر بے جا تنقید سے برے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ تمام ٹیمیں اپنی ہوم کنڈیشنز میں جیت رہی ہیں،بھارت بھی ہوم کنڈیشنز پر کھیل کر ہی نمبر ون بنا جبکہ پاکستان نے یو اے ای اور انگلینڈ میں فتوحات حاصل کی ہیں۔

مسائل کے اسباب پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کی کارکردگی میں کمی کی وجہ غیرملکی دوروں کی کمی اور فٹنس مسائل ہیں،جب تک کھلاڑیوں کو مختلف کنڈیشنز میں کھیلنے کا تجربہ نہیں ہو گا، کارکردگی میں بہتری نہیں آئے گی۔

بہتری کے لئے تجویز دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کا فٹنس لیول بہتر بنانے کی ضرورت ہے کیونکہ فٹنس میں بہتری سے ہی صلاحیتیں نکھریں گی۔

Shahid Abbasi

Shahid Abbasi is a Founder and Editor of Pakistan's fastest growing indepednent and bilingual news website, pakistantribe.com

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *