پاکستان نےبھارت کو شکست دےدی

پاکستان نےبھارت کو شکست دےدی

اسلام آباد: پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں روایتی حریف بھارت کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر کامیابیوں کی ہٹ ٹریک مکمل کرلی۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کے مطابق بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے پانچ وکٹوں پر 204رنز بنائے۔ پہلے کھیلتے ہوئے انڈین کھلاڑی جے پرکاش نے 90اور ونکاتشوارا نے 53رنز کی اننگز کھیلی۔

ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستان نے 16ویں اوور میں کامیابی حاصل کر لی۔ ٹورنامنٹ میں مسلسل تیسری کامیابی سمیٹنے والی پاکستانی ٹیم کی جانب سے محمد ظفر نے 88رنز کی شاندار ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی،جب کہ ناصر علی نے 45رنز بنائے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *