بچوں کو حروف تہجی سکھانے کے دلچسپ طریقے

بچوں کو حروف تہجی سکھانے کے دلچسپ طریقے

اسلام آباد: چھوٹے بچوں کو اسکول میں داخل کروانے سے پہلے ہی کچھ نہ کچھ چیزیں سکھانا بہتر ہوتا ہے،اس عمر میں وہ والدین کے زیادہ قریب ہوتے اور والدین بھی انہیں زیادہ وقت دے سکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق بچوں کو اسکول میں داخل کرنے سے پہلے ہی الفابیٹ(حروف تہجی)سکھانے کے کئی مفید اور دلچسپ طریقے ہیں جن سے بچے کھیل ہی کھیل میں کافی کچھ سیکھ سکتے ہیں۔

بچوں کو ایک وقت میں صرف 3 سے 5 حروف سکھائیں اس طرح وہ حروف کی صیح پہچان رکھیں گے،بچوں کو اے بی سی والے گانے سکھانا بھی مفید ثابت ہوتا ہے اس کے علاوہ  فلیش کارڈ استعمال کریں اور مارکر سے انہیں انڈیکس بنانا سکھائیں۔

اس سلسلے میں انٹرنیٹ سے بھی مدد لیں،ابتدائی تعلیمی ویب سائٹس پر آپ ان کے ساتھ آن لائن گیمز کھیل سکتے ہیں جس میں حروف تہجی کے جوڑے بنانا اوردیگر کئی کھیل شامل ہوتے ہیں،اس سے بچے نہایت توجہ سے سیکھتے ہیں کیونکہ انہیں یہ پسند ہوتا ہے۔

مارکیٹ میں ایسے مقناطیسی حروف ملتے ہیں جنہیں فریج کے دروازے پر چپکایا سکتا ہے یہ بچوں کو بہت پسند ہوتا ہے اس کے علاوہ بچوں کے سیکھنے کے موڈ سے فائدہ اٹھائیں مثال کے طور پر گاڑی میں جاتے ہوئے حروف تہجی والے گانے گنگنائیں۔

گھر میں استعمال ہونے والی اشیا مثلا سیریل،بسکٹ کے پیکٹس اور دیگر چیزوں پر لکھے ہوئے ناموں کے حروف انہیں سکھائیں اور پھر ان سے پوچھیں،راستے میں چلتے ہوئے نیون سائن پر لکھی ہوئی عبارت کے حروف اور گھر والوں کے ناموں کے حروف سے نام بنانا سکھائیں۔

ماہرین کے مطابق یہ چند چیزیں کر کے آپ چھوٹے بچوں کو الفابیٹ ازبر کروا سکتے ہیں جس سے انہیں اسکول میں جا کر آسانی ہو گی۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *