سالگرہ کے کیک پرپابندی کا فیصلہ

سالگرہ کے کیک پرپابندی کا فیصلہ

سڈنی: کیک کے بغیر سالگرہ کا تصور ہی نہیں کیا جاسکتا کیونکہ برتھ ڈے پر کیک کاٹنے سے ہی تو پارٹی کا آغاز ہوتا ہے اور کیک کاٹنے پر ہی پتا چلتا ہے کہ سالگرہ کون سے بچے یا بچی کی ہے لیکن اگر سالگرہ کے کیک پر پابندی لگ جائے تو؟۔

سڈنی حکام نے سالگرہ کے کیک پر پابندی کا حکم جاری کردیا ہے جس کے بعد کوئی بھی شخص برتھ ڈے پر کیک پیسٹریز وغیرہ نہیں کاٹ سکے گا البتہ اس کے علاوہ تمام چیزوں کی اجازت ہے۔

رپورٹ کے مطابق سالگرہ پر کیک پر پابندی کی وجہ بچوں میں میٹھا کھانے کی وجہ سے بیماریوں کا خطرہ ہے البتہ برتھ ڈے پا پارٹی وغیرہ پر کوئی پابندی نہیں ہے اور اگر بچے چاہیں تو نمائشی کیک تیار کر سکتے ہیں جو صرف دیکھنے لائق ہو گا مگر کھایا نہیں جا سکے گا۔

یاد رہے کہ پچھلے سال کے دسمبر میں آسٹریلین حکومت کی جانب سے میٹھی اشیا بنانے والی تمام کمپنیوں کو اپمنے لوازمات کیک،بسکٹ،چاکلیٹ اور ٹافیوں وغیرہ میں میٹھے کی مقدار کم کرنے کا نوٹس بھی جاری گیا جا چکا ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *