پاناما سماعت،حکومت کا منی ٹریل تاحال غائب،عدالت کا اظہار برہمی

پاناما سماعت،حکومت کا منی ٹریل تاحال غائب،عدالت کا اظہار برہمی

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج حدیبیہ اور قاضی فیملی کے اکاؤنٹس پر سماعت ہوئی۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق سپریم کورٹ کے بایر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عدالت نے نیب پراسیکیوٹر سے حدیبیہ پیپرملز کے بارے میں دریافت کیا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سلمان اکرم راجا کو ابھی کئی سوالات کے جواب دینے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نیب اور کرپٹ لوگوں کے گٹھ جوڑ سے ہی کرپشن کو فروغ ملتا ہے،نیب نے ملک میں جتنا کرپشن کو فروغ دیا شاید ہی کسی اور ادارے نے دیا ہوا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حسین اور حسن نواز 1993 سے ان فلیٹ میں رہ رہے ہیں،نیب اور اسحاق ڈار نے مل کر ان کے خلاف اپیل نہیں ہونے دی۔

ان کا کہنا تھا کہ سوال ہےقطریوں نےاپارٹمنٹس نوازشریف کی فیملی کیلیےخریدےہیں یایہ بےنامی تھے۔

پی ٹی آئی رہنما عارف علوی کا کہنا تھا کہ عدالت نے آج منی ٹریل کے متعلق بھی پوچھا جو غائب ہے،ان کا کہنا تھا کہ منی ٹریل غائب ہے، اس کی جگہ قطری خط ون اورقطری خط ٹوآگیا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ہرچیزکی بینک ٹرانزیکشن ہوئی مگر12 ملین درہم کی نہیں۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *