فواد چوہدری نون لیگ کا بڑا یو ٹرن سامنے لے آئے

فواد چوہدری نون لیگ کا بڑا یو ٹرن سامنے لے آئے

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ قطری اور سونے کا انڈہ دینے والی مرغی میں کوئی فرق نہیں۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق سپریم کورٹ میں پاناما لیکس کیس کی سماعت میں وقفے کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حدیبیہ پیپر مل کے نام سے جعلی مل بنائی گئی۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار شریف فیملی کے مالی محافظ ہیں،انہوں نے پیسہ بھیج کر حدیبیہ مل کے ذریعے وائٹ کیا ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ایک منی ٹریل اسحاق ڈارکے گرد گھومتی ہے اور دو منی ٹریل کا معاملہ چل رہا ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نوازشریف جدہ چلےگئے تواسحاق ڈارکودکھ تھا انھوں نے بیان دے دیا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پہلے پیسا باہر بھیجا گیا،کالادھن سفید کیا گیا اور تین جعلی اکاؤنٹس پاکستان اور لندن میں کھولے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ابھی حسن نواز اور حسین نواز کے وکیل دلائل دیں گے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پہلے کہا گیا کہ منروا کمپنی کی دستاویزات پر مریم کے دستخط جعلی ہیں اور اب کہا جا رہا ہے کہ مریم حسین کو دستخط کا اختیار حسین نواز نے دیا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *