چیف جسٹس نے ڈالر گرل کیس کا اہم فیصلہ سنا دیا

چیف جسٹس نے ڈالر گرل کیس کا اہم فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد:چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نےوزارت داخلہ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ماڈل ایان علی کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل میں رکھنے کی وزارت داخلہ کی درخواست مسترد کر دی ۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا  کہ حکومت نے قتل کے کتنے ملزموں کا نام ای سی ایل میں ڈالا ہے؟ لگتا ہے آپ ملزمہ کو ہر صورت روکنا چاہتے ہیں۔ بینک کسی کا نام ای سی ایل میں ڈالے تو بینک کو بلا کر سماعت نہیں مانگ سکتے ۔

چیف جسٹس سپریم کورٹ نے ریمارکس دیے کہ ایان علی کا نام تیسری مرتبہ ای سی ایل میں ڈالا گیا۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ ہائیکورٹ کے حکم کی خلاف ورزری کر کے ہم سے مدد مانگ رہے ہیں۔

یاد رہے سندھ ہائیکوٹ نے ڈالر گرل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکال کر انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی تھی لیکن وفاقی حکومت کی جانب سے ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے 10 دس کی مہلت مانگی گئی تھی۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *