قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی،شاہ محمود قریشی اسپیکر سے متفق ہو گئے

قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی،شاہ محمود قریشی اسپیکر سے متفق ہو گئے

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کل اسمبلی میں جو کچھ ہوا اس پر افسوس ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق سپریم کورٹ کےباہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اسپیکر کے خیالات سے اتفاق تھا لیکن بعض حکومتی وزرا کے رویے سے اختلاف ہے،نشاندہی کی ہے۔

اسپیکر سے اختلاقات نہ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اسپیکر نے مشاورتی اجلاس بلایا،اسپیکر کے خیالات سے اتفاق تھا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پیر کو دوبارہ اجلاس ہوگا،خواہش ہے اپوزیشن لیڈر بھی موجود ہوں،ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن خود بھی آپس میں مشاورت کرےگی۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حکومتی وزرا غیر دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسپیکر سے سب نے مطالبہ کیا کہ وہ سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر فیصلہ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کسی کی رکنیت معطل نہیں کی جا سکتی،اگرکل کے واقعے پرشہریار آفریدی کی ممبرشپ معطل کی گئی توپیرکا اجلاس نہیں ہوگا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *