پاناما کیس کا فیصلہ،جسٹس آصف سعید کھوسہ کا قوم کے نام بڑا پیغام

پاناما کیس کا فیصلہ،جسٹس آصف سعید کھوسہ کا قوم کے نام بڑا پیغام

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں پاناما لیکس کیس کی سماعت کرنے والے بینچ کے سربراہ جسٹس آصف سعید کھوسہ کا کہنا تھا کہ ہم خواہشات کے تابع نہیں ہیں۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق سپریم کورٹ میں ریمارکس دیتے ہوئے جسٹس آصف سعید کھوسہ کا کہنا تھا کہ لوگ کہتے ہیں ہم کیس کو آہستہ سن رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم کیس کو آہستہ نہیں سن رہے انصاف کے تقاضے پورے کر رہے ہیں۔

ریمارکس دیتے ہوئے جسٹس آصف سعید کھوسہ کا کہنا تھا کہ ہم خواہشات کے تابع نہیں ہیں نہ ہی کسی سے مرعوب ہیں۔

جسٹس آصف سعید کھوسہ کا کہنا تھا کہ کیس میں انصاف کے سب تقاضوں کو پورا کیا جائے گا اور سب کو سننے کے بعد فیصلہ سنایا جائے گا۔

یاد رہے سپریم کورٹ میں پاناما لیکس کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *