پاکستان میں آئندہ چند دنوں کا موسم کیسا رہے گا؟

پاکستان میں آئندہ چند دنوں کا موسم کیسا رہے گا؟

اسلام آباد:محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے تین روز کے دوران بلوچستان،سندھ،پنجاب  اور خیبرپختونخوا کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

 پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ملک کے بیشتر  علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر،گلگت بلتستان،مالاکنڈ  اور ہزارہ ڈویژن  میں بعض مقامات پر  ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ تاہم خیبرپختونخوا پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید دھند پڑنے کا بھی امکان ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *