دانیال عزیز نے جو زبان استعمال کی،وہ سب نے دیکھا اور سنا،شاہ محمود قریشی

دانیال عزیز نے جو زبان استعمال کی،وہ سب نے دیکھا اور سنا،شاہ محمود قریشی

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ دانیال عزیز نے جس طرح کی زبان استعمال کی وہ س نے دیکھا اور سنا۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق میڈیا س گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اگر وزیر اعظم کا موقف تبدیل ہو چکا ہے تو ہم حق بجانب ہیں۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم اسمبلی میں آکر اپنے بیان کی وضاحت کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں ایک اور تحریک استحقاق جمع کروا دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومتی ارکان کا رویہ جارحانہ اور زبان غیر شائستہ تھی۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ لیگی ارکان غیر شائستہ اشارے کر رہے تھے اور وزیر اعظم کو وضاحت دینی ہوگی۔

یاد رہے گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی وزیر اعظم کے خلاف تحریک استحقاق پیش کر رہے تھے جب  نون لیگی ارکان نے نعرے بازی شروع کر دی۔ بات اتنی بڑھی کہ اسمبلی ارکان گالم گلوچ اور ایک دوسرے پر تھپڑوں کی بارش کرنے سے باز نہ آئے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *