“پی ٹی آئی تحریک استحقاق پر بات کرے گی”

“پی ٹی آئی تحریک استحقاق پر بات کرے گی”

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں سے مل کر اسپیکر سے تحریک استحقاق پر بات کریں گے۔

پاکستان ٹرائب کو دستیاب اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اجلاس کےبعد بنی گالامیں میڈیا سےگفتگو کر رہے تھے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسپیکر سے تحریک استحقاق  ٹیک اپ کر نے کو کہیں گے۔

انھوں نے کہا کہ نواز شریف احتساب سے بچنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں جبکہ انھوں نے جھوٹ بول کر پارلیمان کی ساکھ خراب کی۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ وزیراعظم کاعدالت،عوام اور پارلیمنٹ میں احتساب ضروری ہے۔

یاد رہے کہ اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماوں کا اجلاس ہوا جس میں دیگر امور کے ساتھ پاناما کیس پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *