مریم نواز کا لندن فلیٹ سے تعلق جھوٹا ثابت ہوا،مریم اورنگزیب

مریم نواز کا لندن فلیٹ سے تعلق جھوٹا ثابت ہوا،مریم اورنگزیب

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما دانیال عزیز نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے مریم نواز کے خلاف غلط دستاویزات جمع کروائی ہیں۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق سپریم کورٹ میں میڈیا  سے بات کرتے ہوئے دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ روز عدالت میں بات کا پتنگڑ بنانے کی کوشش کی جاتی ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خود عمران خان کا آف شور 1983 کا نکلا۔ ان کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین سند یافتہ کرپٹ ہے اور اپنی بیٹی کو 6 کروڑ سے زائد کا تحفہ دیا۔

دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ عمران خان ثبوت نہ ہونے پرگھٹیا حرکتوں پراترآئےہیں۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ رہنما مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخواکےاحتساب کمیشن کو تالا لگاہے،اس کا جواب دیناچاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کا لندن فلیٹس سے تعلق کاالزام جھوٹا ثابت ہوا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اسکرین پرچلائی جانےوالی دستاویزات کیس میں شامل ہیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *