عمران خان نے امریکا میں کمپنیاں بنائی اور پیسا پاکستان لائے،دانیال عزیز

عمران خان نے امریکا میں کمپنیاں بنائی اور پیسا پاکستان لائے،دانیال عزیز

اسلام آباد:نون لیگ کے رہنما دانیال عزیز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان عدالتی احکامات کو پناہ کےلیے استعمال کرتے ہیں۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے نون لیگی رہنما دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے لکھا ہے کہ عمران خان نے تباہی مچائی ہوئی ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ عمران خان نے الیکشن کمیشن کے حکم کے باوجود منی ٹریل نہیں دی۔ عمران خان کو چھے بار لکھا گیا کہ منی ٹریل دیں۔

دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن سے استثنیٰ یہ لوگ مانگ رہے ہیں اور نام نواز شریف کا لیا جا رہا ہے۔

نون لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان الزامات لگا کر نقلیں اتار کر بڑا پن ثابت نہیں کر سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اگر کرپشن نہیں کی تو احتساب کونسل کے سربراہ کو برطرف کیوں کیا؟

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں پتا ہے کہ عمران خان کی دائیں اور بائیں جیب میں کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ اپنے ملازمین کے نام پر کاروبار کرتے ہیں۔

دانیال عزیز کا کہنا تھاکہ عمران خان نے امریکا میں کمپنیاں بنائیں اور پیسہ پاکستان لایا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *