عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن میں دائر کیس کی حقیقت کھل گئی

عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن میں دائر کیس کی حقیقت کھل گئی

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کےخلاف غیرملکی فنڈنگ کا کیس جعلی ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق ترجمان پی ٹی آئی نعیم الحق  نے نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کےخلاف فنڈنگ میں خورد برد کا کیس جعلی ہے۔

نعیم الحق کا کہنا تھا کہ اس شخص نے کیس دائرکیا ہے جس کو 6 سال قبل پارٹی سے نکالا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ جس شخص نے پی ٹی آئی کے خلاف درخواست دائرکی اس کون لیگ کی حمایت حاصل ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے نعیم الحق کا کہنا تھا کہ ہمارے وکیل نےکوئی تحریری معافی نامہ جمع نہیں کرایا۔ ہمارے وکیل کے جونیئراسسٹنٹ نے الیکشن کمیشن سے معذرت کی تھی۔

یاد رہے الیکشن کمیشن میں پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے خلاف پارٹی فنڈنگ میں خرد برد کا کیس دائر کیا گیا ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *