ن لیگ نے زرداری دور اقتدار کو “جھوٹ” قرار دے دیا

ن لیگ نے زرداری دور اقتدار کو “جھوٹ” قرار دے دیا

اسلام آباد:مسلم لیگ(ن)کے سینیٹرنہال ہاشمی نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے دور حکومت میں ایوان میں جھوٹ کا راج تھا،بعد میں کہاجاتا تھا کہ معاہدے قرآن اور حدیث نہیں ہوتے۔

پاکستان ٹرائب کو دستیاب تفصیلات کے مطابق ن لیگی رہنما نہال ہاشمی نثار کھوڑو کے بیان پر اپنا ردعمل دے رہے تھے۔

نہال ہاشمی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پہلے آمر کے سہولت کارپیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین تھے،پاکستان میں پہلی آمریت کودوام بخشنے والے بھی وہی تھے۔

انھوں نے کہا کہ احسان فراموشی یہ ہوتی ہے کہ جس کوڈیڈی کہا اسی کو گالیاں دیں؟

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *