حکومت اور پی ٹی آئی میں کیا سمجھوتہ ہو رہا ہے؟

حکومت اور پی ٹی آئی میں کیا سمجھوتہ ہو رہا ہے؟

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے اپنی پارٹی کے حتمی موقف کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کے وسائل لوٹنے والوں  سے کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا۔

پاکستان ٹرائب کو دستیاب اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے حکومت سے کسی بھی قسم کے معاہدے کے امکان کی تردید کر دی ہے۔

ترجمان پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے متعلق اپنے مؤقف سے ایک اِنچ پیچھے نہیں  ہٹیں گے،پاناماکے بعد پوری قوم عمران خان کی آواز میں اپنی آواز ملاچکی ہے۔

 نعیم الحق نے کہا کہ حکومت کےساتھ زبان بندی سمجھوتے کی اطلاعات انتہائی مضحکہ خیز ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف پر سیاست میں غلط زبان استعمال کرنے کا الزام لگانے پر نعیم الحق نے کہا ہے کہ گالم گلوچ،بہتان تراشی اور بلیک میلنگ ن لیگ نے متعارف کروائی۔

انھوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کی کرپشن کے خلاف اپنی آواز کو مزید تقویت پہنچائیں گے۔

حکومت سے کسی بھی قسم کے معاہدے کی تردید کرتے ہوئے نعیم الحق کا کہنا تھا کہ ایسے کسی بھی قسم کے معاہدے کا سرے سے کوئی امکان نہیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *