اب پاس ورڈ ختم،دھڑکن سے کمپیوٹر آن ہونگے

اب پاس ورڈ ختم،دھڑکن سے کمپیوٹر آن ہونگے

نیویارک: پچھلے دنوں ماہرین کی جانب سے وارننگ جاری کی گئی تھی جس میں ہیکرز کی جانب سے طبی آلات جو دل کے مریضوں کی زندگی کی ضمانت سمجھے جاتے ہیں کو ہیک کئے جانے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔

اسٹیٹ یونیورسٹی نیویارک کی جانب سے ایک نئی ٹیکنالوجی متعارف کروانے کا دعوی کیا گیا ہے جس میں مریضوں کے آلات اور فائلیں ان کے دل کی دھڑکنوں سے ہی ان لاک ہوں گی۔

ماہرین کے مطابق حساس نوعیت کے مریضوں کا ڈٰیٹا ہیکرز کی پہنچ سے دور رکھنے کا ابھی تک بس یہی طریقہ ہے جسے کریپٹو گرافی یا اینکرپشن کہا جاتا ہے مگر یہ بہت مہنگا اور وقت طلب ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ای سی جی سگنلز کو دل کے مریضوں کی صحت جاننے کے لئے بہت اہمیت دی جاتی ہے اور اگر یہ ڈیٹا اینکرپشن کے استعمال کیا جائے تو نہایت کارگر ہو گا۔

رپورٹس کے مطابق مریض کے دل کی دھڑکن کو ان کے الیکٹرانک ہیلتھ ریکارڈ کے لئے استعمال کیا جائے گا،ایک بریسلٹ جس سے گاڑی اور کمپیوٹر ان لاک ہو گا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *