آواز کی رفتار سے چلنے والی ٹرین تیار

آواز کی رفتار سے چلنے والی ٹرین تیار

سوئل: ساوتھ کوریا کی جانب سے اواز کی رفتار سے چلنے والی مسافر ٹرین پر کام شروع کر دیا گیا ہے جس کی رفتار 620 میل فی گھنٹہ ہو گی اور یہ پورے ملک میں چلیں گی۔

ایسی تیز رفتار ٹرین بنانے کے لئے امریکا،کینیڈا اور چین پہلے ہی سے کام کر رہے ہیں مگر جنوبی کوریا اس حوالے سے سبقت لے گیا ہے۔

کورین ریل روڈ انسٹٹیوٹ کے مطابق کوریا ایک الٹرا فاسٹ ٹرین بنانے جا رہا ہے جس میں لو پریشر ٹیوب استعمال کی جائے گی اور یہ آواز کی رفتار سے چلے گی،اس کی رفتار تقریبا 620 میل فی گھنٹہ تک ہو گی۔

رپورٹ کے مطابق اسپیڈ ٹرین بنانے کا سلسلہ ہائیپر ٹرانسپورٹ سسٹم کے سامنے آنے کے بعد سے شروع ہوا ہے جو لاس انجلس میں شروع کیا گیا،یہ ٹیوب ٹرین کو آواز کی رفتار سے چلانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

اس سپر ہائپر لوپ کا سب سے پہلا تجربہ لاس ویگاس میں کیا گیا جو دنیا کے پہلے ہائپر لوپ سسٹم کے طور پر سامنے آیا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *