بلاول بھٹو نے لاہور تا فیصل آباد حکومت مخالف ریلی کا آغاز کر دیا

بلاول بھٹو نے لاہور تا فیصل آباد حکومت مخالف ریلی کا آغاز کر دیا

لاہور:چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے لاہور تا فیصل آباد حکومت مخالف ریلی کا آغاز بلاول ہاؤس سے کر دیا ہے جب کہ راستوں میں جگہ جگہ پی پی جیالے ان کے استقبال کو موجود ہیں۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق بلاول بھٹو لاہور سے فیصل آباد تک ریلی کی خود قیادت کر رہے ہیں جب کہ پی پی رہنما قمر زمان کائرہ،ندیم افضل چن،چودھری منظور اور مصطفے کھوکھر بھی بلاول کے ہمراہ ہوں گے۔

بلاول ہاؤس سے ریلی نکالے جانے کے بعد بحریہ ٹاؤن کے داخلی راستے سے ریلی کینال پر آئے گی۔ ٹھوکر نیاز بیگ سے پہلے ریلی موٹروے پر آئے گی جہاں پہلے ٹول پلازہ پر اعتزاز احسن ریلی کے شرکاء کے اعزاز میں ناشتہ دیں گے اور بلاول بھٹو مختصر خطاب کریں گے۔

ریلی فیض پور انٹرچینج سے نیچے اترے گی۔ شیخوپورہ روڑ پر پھول منڈی میں بلاول بھٹو کی ریلی کا استقبال ہو گا۔ کوٹ عبدالمالک میں بھی استقبالیہ کیمپ اور شیخوپورہ بتی چوک پر بلاول بھٹو کا استقبال اور خطاب ہو گا۔

فیروز وٹواں،گیٹ ننکانہ صاحب،ماناوالہ میں بھی استقبالیہ کیمپ لگیں گے۔ کھڑیانوالہ سے ہوتے ہوئے ریلی فیصل آباد میں داخل ہو گی۔ فیصل آباد میں ضلع کونسل ہال کے سامنے بلاول بھٹو ریلی کے اختتام پر جلسے سے خطاب کریں گے۔

یاد رہے بھٹو اپنی والدہ بے نظیر بھٹو کے زیراستعمال رہنے والے خصوصی ٹرک پر سوار ہو کر خطاب کریں گے جو پہلے ہی فیصل آباد پہنچا دیا گیا ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *