بری خبر،سپریم کورٹ آتے ہوئے عمران خان کے قافلے کو حادثہ

بری خبر،سپریم کورٹ آتے ہوئے عمران خان کے قافلے کو حادثہ

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان سپریم کورٹ آتے ہوئے بڑے حادثے سے بال بال بچ گئے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان پاناما لیکس کی سماعت کے لیے سپریم کورٹ آرہے تھے جب ان کی پروٹوکول گاڑیاں ایک لیگی سینیٹر چوہدری تنویر کے قافلے سے ٹکرا گئیں۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ آتے ہوئے راستے میں چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی پروٹول گاڑیاں لیگی سینیٹر کی گاڑیوں سےٹکرا گئیں جس سے گاڑیوں کو جزوی نقصان پہنچا جب کہ کسی بھی قسم جانی نقصان دیکھنے میں نہیں آیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان بحفاظت سپریم کورٹ پہنچ گئے ہیں جب کہ گاڑیوں کا معائنہ کیا جا رہا ہے  اور حادثے کی وجوہات کا پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

یاد رہے سپریم کورٹ میں پاناما لیکس کیس کی سماعت جاری ہے جب کہ وزیر اعظم کے وکیل مخدوم علی خان دلائل دے رہے ہیں۔ اس سے قبل پی ٹی آئی وکیل نعیم بخاری اور شیخ رشید اپنے دلائل مکمل کر چکے ہیں۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *