“جوں جوں فیصلے کا دن قریب آرہا ہے،نون لیگی وزرا کی زبان بازاری ہو رہی ہے”

“جوں جوں فیصلے کا دن قریب آرہا ہے،نون لیگی وزرا کی زبان بازاری ہو رہی ہے”

اسلام آباد:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے  کہ کرپٹ لوگوں کو استثنیٰ نہیں مانگنا چاہیئے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر میڈٰیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اگر آج کرپشن کا راستہ رک گیاتو ملک میں جمہوریت مضبوط ہو گی اور کسی تالہ آزما کو جمہوریت کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی ہمت نہیں ہو گی۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکمران چاہتے ہیں کہ انہیں مادر پدر آزادی ملے کے اسمبلی میں کچھ بھی کرتے رہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ سے تاریخی فیصلہ آئے گا،ان کا کہنا تھا کہ لیگی وزراءکے اعصاب جواب دے گئے ہیں اور وہ بازاری زبان استعمال کر رہے ہیں۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ جوں جوں فیصلے کا وقت قریب آرہا ہے لیگی وزراءکی زبان خراب ہو رہی ہے ۔ توقع ہے کہ پاناما کیس کا فیصلہ رواں ماہ کے آخر تک آجائے گا۔

یاد رہے سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت جاری ہے جن کہ وزیر اعظم کے وکیل مخدوم علی خان کے دلائل جاری ہیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *